لاہور ہائی کورٹ؛ عمران خان کو بیان حلفی جمع کرانےکی ہدایت
لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کوکل سوا دو بجے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ دستخط عمران خان کے ہیں؟ جس پر وکیل سلمان صفدرنے جواب دیا کہ جی یہ دونوں دستخط عمران خان کے ہیں۔
عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ کے سامنے یہ دسخط ہوئے؟ یہ تو سکین لگتے ہیں اصل تو نہ ہوئے۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ دستخط سکین ہیں مگر ہیں عمران خان کے ہیں۔ عمران خان ضمانت کرنے جاتے ہیں دو ایف آئی آر ہو گئیں۔
عمران خان اور دیگر کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
لاہور ہائی کورٹ نے کل سوا 2 بجے عمران خان کو طلب کرلیا #BOLNews #ImranKhan pic.twitter.com/ZYRGIQ4DHC— BOL Network (@BOLNETWORK) March 20, 2023
جسٹس شہباز رضوی نے جواب دیا کہ آپ کے ہزار ورکر آ جاتے ہیں تو پھر ایسا ہوگا، آپ اپنے ورکرز کو کہیں کہ وہ نہ آئیں۔ آپ کہیں جو آئے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
عدالت نے پوچھا کہ کیا کبھی آپ نے ایسا کہا؟ ہزاروں لوگوں کے آنے پر ایسا ہوگا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت سماعت کل تک ملتوی کر دے جس پر جسٹس شہبازرضوی نے کہا کہ آپ کل سوا دو بجے تک عمران خان عدالت میں ہوں۔ اگر آپ نے ریلیف لینا ہے تو عمران خان وقت پر یہاں ہوں۔ آپ نے یہ بھی کنفرم کرنا ہے کہ دستخط عمران خان کے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے کل سوا دو بجے عمران خان کو طلب کر لیا۔
یہ خبربھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی 6 اور اعظم سواتی کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
