Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مشتمل بالخصوص دو طرفہ تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی جس میں سفیر سردار مسعود خان نے وزیراعظم کو امریکا میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سفیر کو ہدایت کی کہ امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید موثر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں ممکنہ مواقع کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

شہباز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی خصوصی ہدایت کی تا کہ حکومت بروقت اور موثر اقدامات اٹھا کر تجارتی حجم کو مزید بہتر کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مشتمل بالخصوص دو طرفہ تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، سرمایہ کاروں کے لئے درآمدات و برآمدات پر لاگو قوانین و ضوابط کو آسان بنانے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سے دو طرفہ کثیر الجہتی تجارتی تعلقات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانا حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر