Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، ’حافلات الریاض‘ کے پہلے مرحلے میں 340 بسیں چلانے کا اعلان

Now Reading:

سعودی عرب، ’حافلات الریاض‘ کے پہلے مرحلے میں 340 بسیں چلانے کا اعلان

سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دینے کے لیے حافلات الریاض کے پہلے مرحلے میں 340 بسیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق سعودی عرب میں ریاض شہر کے شاہی کمیشن نے ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر سفری سہولت حافلات الریاض کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، قومی پرچم کے استعمال کے حوالے سے انتباہ جاری

Advertisement

اس پہلے مرحلے میں سعودی دارالحکومت ریاض میں 340 بسیں چلیں گی اور یہ شہر کے 633 مقامات پر سٹاپ کریں گی۔

حافلات الریاض نامی اس بس سروس کے پہلے مرحلے پر بسیں 15 شاہراہوں پر چلیں گی اور پروگرام میں مجموعی طور پر 86 شاہراہوں کو شامل کیا جائے گا۔

King Abdul Aziz Public Transport Project: Unique Step to Improve Transportation in KSA | Leaders

مملکت کے شاہی کمیشن نے کہا کہ حافلات الریاض پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ایک سٹریٹجک پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس پروجیکٹ کا مقصد شہر کی نقل و حرکت کی ضروریات کو پورا کرنا،  مختلف علاقوں کے باہمی رابطے کو مضبوط بنانا ہے اور دارالحکومت کے رہائشیوں اور زائرین کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے۔

Advertisement

الریاض شاہی کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروجیکٹ کو بتدریج تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

حافلات الریاض نیٹ ورک کے تحت جن سڑکوں پر بسیں چلائی جائیں گی، ان سڑکوں کی لمبائی 1900 کلومیٹر ہے یہ پروجیکٹ پانچ مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور اس میں بسوں کی کل تعداد 800 سے تجاوز کر جائے گی۔

Abdulaziz International Airport in Jeddah launches free bus service for pilgrims

ان بسوں کے اسٹاپس کی تعداد 2900 سے زیادہ اور ٹریکس کی تعداد 86 ہوجائے گی۔

حافلات الریاض سروس کام کی مقامات، تعلیم اور تفریحی سرگرمیوں تک پہنچنے کے لیے بسوں کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے میں مدد کرے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اس منصوبے سے نجی کار کے استعمال اور ٹریفک کے بہاؤ میں کمی آئے گی.

PHOTOS: A glimpse inside Riyadh Metro's 'ride to the future' | Al Arabiya English

Advertisement

اس سروس کے لیے ایک الیکٹرانک پورٹل بھی شروع کردیا گیا ہے جس سے مسافروں کو روٹس اور ٹکٹوں کی خریداری کے طریقہ کار کو جاننے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے موبائل فون ایپ بھی لانچ کردی گئی ہے۔

Advertisement

حافلات الریاض سروس کی ٹکٹ کی قیمت 4 ریال ہے جو کسی ایک بس کے پہلے لانگ ان کے بعد دو گھنٹے تک کارآمد ہے اور اس ٹکٹ کو دوسری بس میں منتقل کرنا ممکن ہے۔

خیال رہے کہ ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ میں ٹرینوں اور بسوں کے ایک مربوط نیٹ ورک کا نفاذ شامل ہے، یہ ریاض شہر میں نقل و حرکت کی موجودہ اور متوقع مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کرتا اور ایک جدید اور محفوظ ٹرانسپورٹیشن سروس فراہم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر