Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک
چارسدہ

دہشتگرد

Advertisement

ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کےعلاقے کھٹی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو سگو کے مقام پر روکا گیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، جب کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد اظہر، نیک محمد اسد اور سپائی محمدعیسیٰ شامل ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی منظوری متوقع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر