Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بُری خبر سنادی

Now Reading:

گورنر اسٹیٹ بینک نے عوام کو بُری خبر سنادی
گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عوام کو بُری خبر سناتے ہوئے کہا کہ مزید آئندہ دو تین ماہ تک مہنگائی کا دباؤ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ بینک حکام نے مہنگائی، شرح سود اور فارن ایکسچینج سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

جمیل احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ مالی ذخائر پر دباؤ بیرونی فنانسنگ کے کم ہونے کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے جائزے میں تاخیر کی وجہ سے بیرونی فنانسنگ رک گئی ہے، قرضوں کی واپسی کی وجہ سے بھی مالی ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ معیشت کو اس وقت کئی بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، مزید آئندہ دو تین ماہ تک مہنگائی کا دباؤ رہے گا جبکہ رواں سال اوسط مہنگائی 26.5 فیصد ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین جنگ کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی اس سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، رواں سال ترسیلات زر 29 ارب ڈالر تک موصول ہونے کا تخمینہ ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر