عدالت نے میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر مزید جرح کیلئے طلب کر لیا
لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر مزید جرح کیلئے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے علی ظفر کے ہتک عزت دعوی کی سماعت کی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے گلوکارو اداکارعلی ظفر اپنے وکیل عمر طارق گل کے ہمراہ پیش ہوئے۔
میشا شفیع پرویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی گئی، وکیل علی ظفرنے وال کیا کہ آپ کو کتنی غیرملکی فنڈنگ ہوئی؟ جس پر میشا شفیع نے جواب دیا کہ نہیں کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی۔
وکیل علی ظفر نے جرح کی کہ پھر ایف بی آر نے آپ کے اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے تھے؟ جس پر اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے جواب دیا کہ مجھے نہیں پتا میرے ٹیکس وکیل سے پوچھ لیں۔
علی ظفرکے وکیل نے پوچھا کہ میشا! کیا یہ سچ ہے کہ علی ظفر کے ساتھ کنسرٹ کی ویڈیو آپ نے فیس بک پیج پر اپلوڈ کی؟ جنسی حراسگی کے مبینہ واقعہ کے بعد بھی علی ظفر کے ساتھ دو تصویریں آپ نے اپلوڈ کیں۔
میشا شفیع نے جواب دیا کہ میں اب فیس بک پرایکٹو نہیں ہوں، مجھے یاد نہیں میں اسے اپنے اکاؤنٹ سے چیک کرکے بتا سکتی ہوں۔ یہ پروفیشنل ٹیم میں سے کسی نے اپلوڈ کی ہوگی۔
واضح رہے کہ علی ظفرنے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے جس پرسیشن عدالت نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے انھیں آئندہ سماعت پرمزید جرح کیلئے طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News