پاکستان سپر لیگ سیزن 8، کے 25 ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کا 240 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کر لیا.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 240 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور مارٹن گپٹل نے ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں قدم رکھا تو زلمی کے بولرز بولنگ کرنا بھول گئے، دونوں اوپنرز نے وکٹ کے چاروں طرف خوبصورت اسٹروکس کھیلے۔
بدقسمتی سے مارٹن گپٹل 21 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے، لیکن دوسرے اینڈ پر کھڑے جیسن رائے ہار ماننے کو تیار نہ تھے۔
جیسن رائے نے ول اسمیٹد کے ہمراہ رنز بنانے کی رفتار کو برقرار رکھا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 109 رنز بنائے۔ ول اسمیڈ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو محمد حفیظ جیسن رائے کے ساتھی بنے۔
محمد حفیظ نے 18 گیندوں پر 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، لیکن سب سے نمایاں اننگ جیسن رائے کی تھی جنہوں نے 63 گیندوں پر 145 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی، یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی تھا۔
جیسن رائے کی اننگ میں 5 چھکے اور 20 چوکے شامل تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف 243 رنز بنا کر 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور مجیب الرحمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Kya hua? Kaise hua? All we know is that today's game was everything.
Congratulations to @TeamQuetta on the victory, and @babarazam258 + @JasonRoy20 on crossing the 💯mark. #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 I #PZvQG pic.twitter.com/nSarpiISjx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2023
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کی جو سود مند ثابت ہوا۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
زلمی کے اوپنرز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا، گلیڈی ایٹرز کے بولرز نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر وہ زلمی کے اوپنرز کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔
صائم ایوب اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 162 رنز بنائے، جس میں صائم ایوب کے 34 گیندوں پر 74 رنز کی اننگ شامل ہے، صائم ایوب نے اننگ کے دوران 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔
صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے اپنی سنچری مکمل کی، آج بابر بڑے اسکور کی جانب بڑھتے نظر آ رہے تھے مگر بدقسمتی سے وہ رن آؤٹ ہو گئے۔
A day we’ll never forget. 👑 #Zalmi | #YellowStorm | #PZvsQG pic.twitter.com/CN06WI1DRA
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) March 8, 2023
بابر اعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگ کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔
رؤمن پاؤل 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گلیڈی ایٹرز کے پریٹورئیس نے اننگ کی واحد وکٹ حاصل کی۔
All good things come to an end… 🥲@SaimAyub7 was all class today! #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvQG pic.twitter.com/c4LDzQxqmH
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2023
صائم ایوب 74 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
🚨 TOSS UPDATE 🚨@PeshawarZalmi elect to bat.
Follow ball-by-ball updates: https://t.co/1AMnHB7zvs #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #PZvQG pic.twitter.com/AaerrvfHKX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2023
اسکواڈز:
پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان) ، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ، رؤمین پاؤل، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرذئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: مارٹن گپٹل، جیسن رائے، ول اسمیڈ، محمد نواز(کپتان)، افتخار احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، ڈین پریٹورئیس، محمد حسنین، نسیم شاہ، ایمل خان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News