Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس کے صحافی اولیور ڈویونس کو اغواکاروں نے رہا کر دیا

Now Reading:

فرانس کے صحافی اولیور ڈویونس کو اغواکاروں نے رہا کر دیا

فرانس کے صحافی اولیور ڈوبوئس 2021 میں مالی کے ساحل سے لاپتہ ہونے کے بعد سے مسلح گروہوں کے زیر حراست تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صحافی اولیور ڈوبوئس جسے تقریباً دو سال قبل ساحل میں مسلح گروہوں نے اغوا کیا تھا کو آج 23 ماہ کے بعد  رہا کر دیا گیا۔

اولیور ڈوبوئس جو 2021 میں مالی میں لاپتہ ہو گئے تھا، پیر کو ہمسایہ ملک نائیجر میں نیامی کے ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز میں پہنچے۔

اکتوبر 2020 میں فرانسیسی امدادی کارکن سوفی پیٹرونن کی رہائی کے بعد سے وہ مالی میں باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے پہلے فرانسیسی شہری تھے۔

Advertisement

اولیور ڈوبوئس کو 2016 کے آخر میں مالی میں گاو کے قریب سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

کئی باغی جنگجوؤں کو 2020 میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا کیا گیا جس نے مالی کے ایک سینئر سیاست دان پیٹرونن اور دو اطالویوں کو آزاد کیا۔

Advertisement

اولیور ڈوبوئس نے لبریشن اور لی پوائنٹ میگزین کے لیے کام کیا، ان دونوں میگزین کی مطبوعات فرانس میں ہی ہوتی ہے۔

اولیور ڈوبوئس مئی 2022 کے اوائل میں منظر عام پر آئے جب ایک ویڈیو سامنے آئی، جس میں وہ حکام سے اپیل کر رہے تھے کہ حکومت انہیں اپنے قبضے میں رکھے ہوئے مسلح گروہوں سے آزاد کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

لبریشن کے ڈائریکٹر ڈو الفون نے کہا کہ اولیور ڈوبوئس کی رہائی پر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر