Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8، یونائیٹڈ نے سلطانز کے جبڑوں سے فتح چھین لی

Now Reading:

پی ایس ایل 8، یونائیٹڈ نے سلطانز کے جبڑوں سے فتح چھین لی

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز میچ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 206 رنز کا بڑا ہدف صرف ایک گیند قبل حاصل کر کے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل8: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

Advertisement

ملتان سلطانز کے 205 کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اوپنرز نے اننگ کا آغاز کیا مگر 17 رنز پر ایلکس ہیلز ہمت ہار بیٹھے، رحمان اللہ گرباز نے 25 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کی امیدیں اعظم خان سے وابستہ تھیں لیکن آج وہ 3 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد کپتان شاداب خان نے کولن منرو کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کر سنبھالا دیا، شاداب خان 44 اور منرو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاداب اور منرو کے آؤٹ ہونے کے بعد یونائیٹڈ کی آخری امید آصف علی بھی 8 رنز بنا سکے، جس کے بعد صاف نظر آ رہا تھا کہ میچ ملتان سلطانز کی جھولی میں چلا گیا ہے۔

لیکن پھر فہیم اشرف اور محمد وسیم نے ڈوبتے سفینے کو پار لگانے کا بیٹرہ اٹھایا، دونوں نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 28 قیمتی رنز بنائے، وسیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے 26 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، آخری اوور میں درکار 18 رنز بنانے والے فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی نے 3، احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

اس سے قبل  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگ کا آغاز کیا اور ٹیم کا 57 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

محمد رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ پر موجود شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

ریلی رؤسو کے 15 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر ٹم ڈیوڈ پہنچے جنہوں نے یونائیٹڈ کے بولنگ اٹیک کو تہس نہس کر دیا، ٹم ڈیوڈ نے 27 گیندوں پر 60 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر نے 11 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف ایک وکٹ لے سکے۔

Advertisement

اسکواڈز:

Advertisement

ملتان سلطانز: کولن منرو، ایلکس ہیلز، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، رومان رئیس، فضل حق فاروقی

اسلام آباد یونائیٹڈ: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، ریلی رؤسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس، احسان اللہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تین سال خسارے میں جانے والے ساؤتھ افریقن بورڈ کو منافع
پاکستان ایتھلیٹ نے ایشن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
پاکستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ ختم ہوتا دکھ رہا ہے، سارو گنگولی نے خبردار کردیا
چیئرمین پی سی بی کا سفارشی ٹولوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ
پاکستان ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر