Advertisement

قطر نے فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم کے کنٹینرز عارضی گھر میں تبدیل کیوں کئے؟

قطر نے گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ میں فٹ بال اسٹیڈیم کی تیاری میں استعمال ہونے والے سیکٹروں کنٹینرز کو عارضی گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق قطر میں فٹ بال اسٹیڈیم کی تیاری میں استعمال ہون والے سیکٹروں کنٹینرز کو عارضی گھر میں تبدیل کر کے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو دینا شروع کر دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد تقریبا 20 لاکھ افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

قطر نے فٹ بال اسٹیڈیم کی تیاری میں استعمال ہونے والے کنٹینرز کے 400 عارضی مکانات ترکیہ بھیجے ہیں تاکہ ترکیہ اور شام کے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ بے گھر افراد کی مدد کی جا سکے۔

ایک اندازے کے مطابق 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔

آج قطر سے دو بحری جہاز ترکیہ کے اسکینڈرون شہر میں 400 پورٹیبل مکانات لے کر پہنچے،  ترکیہ میں قطر کے سفیر نے کہا ہے کہ مزید پورٹیبل گھر جلد ہی ترکیہ پہنچ جائیں گے۔

قطر کے سفیر شیخ محمد بن ناصر ال تھانہی نے اسکینڈرون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پورٹیبل گھر زلزلے سے بچ جانے والوں کے لئے موزوں ہوں گے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کے مطابق زلزلے کے باعث 1.5 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے نمائندے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد علاقے میں مسلسل آفٹر شاکس کے باعث مزید متعدد عمارتیں رہائش کے لیے خطرناک ہو چکی ہیں، لوگ اب اپنے گھروں میں جانا نہیں چاہتے۔

نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے خیموں، کنٹینرز، فٹ پاتھ اور ریلوے اسٹیشن پر موجود ٹرینوں کی بوگیوں کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version