Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط؛ عمران خان کی پیشیاں ویڈیو لنک پر کرانے کی استدعا

Now Reading:

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط؛ عمران خان کی پیشیاں ویڈیو لنک پر کرانے کی استدعا
عمران خان

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، خط

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھا ہے جس میں عمران خان کی عدالتوں میں پیشیاں ویڈیو لنک کے ذریعے کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

پی ٹی آئی نے خط میں لکھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان پروزیرآباد میں قاتلانہ حملہ بھی ہوچکا ہے، عمران خان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں، اطلاعات ہیں دوبارہ پیشوں پرعمران خان پرحملہ کیا جاسکتا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈران پرحملوں اوران کی شہادتوں کے مناظردیکھ چکا ہے، خدشہ ہے اگرمناسب سیکیورٹی انتظامات نہ ہوئے توعمران خان پردوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔

خط میں چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں، عمران خان کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ پیشی پرمناسب سیکیورٹی کے انتظامات نہ تھے۔

Advertisement

خط میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پردوبارہ حملے کا ماحول بنانا ہے، استدعا ہےعمران خان کو مختلف عدالتوں میں بذریعہ ویڈیولنک پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط پر وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری اسدعمر کے دستخط موجود ہیں۔

میری جان کو خطرہ ہے لیکن سیکیورٹی نہیں دی جارہی

اس سے قبل سابق وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وزارت داخلہ بھی کہہ رہا ہے میری جان کو خطرہ ہے، جیل بھروتحریک کا مقصد خوف کابت توڑنا تھا، جیل میں ہمارے کارکنوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ راناثنا، شہبازشریف، ڈرٹی ہیری نے قاتلانہ حملہ کروایا، میری جان کوخطرہ ہے لیکن سیکیورٹی نہیں دی جارہی، یہ مجھے راستے سےہٹانا چاہتے ہیں، ان کےخلاف میں نے کوئی کیس نہیں بنایا۔

بھگوڑا لندن میں بیٹھ کر ملک کنٹرول کررہا ہے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ بھگوڑا لندن میں بیٹھ کرملک کنٹرول کررہا ہے، بھگوڑا لندن سے فیصلےکررہا ہے آرمی چیف کون بنے گا اور آصف زرداری پیچھے سے بیٹھ کرکھیل کھیل رہا ہے، آصف زرداری ماناہوا کرپٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو نیب نے8 ارب روپے منی لانڈرنگ میں سزادینی تھی، ایف آئی اے کی جانب سے16ارب کے کیس میں سزاہونی تھی، شہبازشریف کو جنرل (ر)باجوہ نے بچایا، جنرل (ر) باجوہ نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد میں غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہائیکورٹ
تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، مریم نواز
سندھ پولیس کے جوان اسپیشل ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے
شمالی وزیرستان میں شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا
کوئی ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، شرجیل میمن
تحریک انصاف اور امن و امان دونوں اک دوسرے کے متضاد ہیں، رانا سکندر حیات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر