جلد کی رنگت نکھارنے میں چند مددگار طریقے
چہرے کے نقوش کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہو اگر جلد پر داغ دھبے اور چھائیاں موجود ہوتو چہرے کا حسن ماند پڑجاتا ہے، یہاں پر ایسے چند آزمودہ طریقے بتائے جارہیں جن کے استعمال سے چہرہ کھل اٹھے گا۔
چہرے کی صفائی کے لیے فیشل کو ہفتے میں ایک بار ضرور کریں اس طرح چہرے پر جمی گرد اور میل صاف ہوجائے گا ساتھ کھردری جلد بھی دور ہوجائے گی۔
دن میں آٹھ سے دس گلاس پانی پینے کو یقینی بنائیں یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا اور جلد کی رنگت نکھری رہے گی۔
جب بھی گھر سے باہر جائیں سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔
ورزش کی عادات کو اپنائیں یہ جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مددفراہم کرتی ہے۔
بہتر صحت کے لیے ہر طرح کے نشے سے پرہیز کریں اس طرح جلد کی صحت بھی اچھی رہے گی۔
چہرے پر لیموں کے رس کا استعمال کریں کیوں کہ اس میں موجود سائٹرک ایسڈ جلد کو چمکدار بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
جلد کو موئسچرائز کرنا نہ بھولیں کسی بھی لوشن یا تیل جیسے بادام یا ناریل کا تیل استعمال کریں۔
پھل اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں جوآپ کی مجموعی صحت کے ساتھ جلد کو بھی صحت مند رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
