Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ٹک ٹاکر نے سوڈا کین کھولنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا

Now Reading:

معروف ٹک ٹاکر نے سوڈا کین کھولنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا
سوڈا کین

معروف ٹک ٹاکر نے سوڈا کین کھولنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فرامز جیسے انسٹاگرام، ٹوئٹراور ٹک ٹاک پر ہر روز ہی نت نئی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جومزاحیہ یا منفرد ہونے کی وجہ سے وائرل ہوجاتی ہیں، اسی طرح ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے جو کہ سوڈا کین کھولنے کے حوالے سے ہے۔

یہ بات تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ سوڈا کین کھولنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑتی ہے اور اکثر انگلیوں اور ناخنوں کے لیے امتحان ہوتا ہے۔ تاہم حال ہی میں ایک معروف ٹک ٹاکر جارڈن ہولیٹ، جسے ٹک ٹاک پرجارڈن دی اسٹیلون 8 کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنے 10.4 ملین فالوورزکو سوڈا کین کھولنے ایک انوکھے طریقے سے روشناس کرایا۔

ہولیٹ نے ایک کین کی نچلی سطح کو دکھاتے ہوئے کہا کہ اس کے نیچے ایک کروہوتا ہے لیکن اس کے کنارے جس طرح بنائیں گئے ہیں یہ دوسرا کین کھولنے کا کام آسانی سے کرسکتے ہیں اس طرح آپ بغیرہاتھ لگائے دوسرے کین کو کھول سکتے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 1.2 ملین لائکس مل چکے ہیں،واضح رہے کہ یہ صارف سے پوچھے گئے اس سوال کا جواب تھا جس میں اس نے پوچھا تھا کہ وہ کون سے چیز ہے جس کے بارے میں آپ کو زندگی میں بہت دیر سے پتہ چلا جسے آپ کو پہلے معلوم ہونا چاہیے تھا۔

26ہولیٹ سالہ نے اس دریافت کو بہت ہی پر جوش انداز میں صارف کے سامنے پیش کیا۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہولیٹ ایک سوڈا کین کو ہاتھ میں لے کر اس کے نچلے حصے کو دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں اگر آپ غور کریں تو اس میں یہ اضافی چھوٹی سی سرکلر رج ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ہولیٹ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دباؤ اور کاربونیشن کو برقرار رکھنے کے لیے سوڈا کے نچلے حصے کو سرکلر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مشروب بلبلوں کے ساتھ  تازہ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب 1938 میں پہلاکین بنایا گیا تھا تو انہوں نے ڈیزائن کو تبدیل کر کے نچلے حصے میں ایک رج یعنی لمبا پتلا ابھار بھی رکھا تھا۔

آپ یقینا! جاننا چاہیں گے کہ ایسا کیوں ہے؟ ایسا اس لیے ہے آپ سوڈا کین کو دوسرے کین کے اوپر رکھ سکتے ہیں تاہم اس کرو کو دوسرے سوڈا کین کھولنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ نے ابھی ابھی اپنے ناخن کو ڈیزائن کیا ہے اور انہیں خراب نہیں کرنا چاہتے یا آپ کی انگلیوں کو خود سے کھولنے کی تکلیف  نہیں دینا چاہتے تو صرف ایک سوڈا لیں اسے دوسرے سوڈا کین کے اوپر رکھیں اور کھولیں۔

Advertisement

اس ویڈیو کو دیکھ صارف کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاسٹ فوڈ نہ کھلانا شوہر کو مہنگا پڑگیا، بیوی کی پولیس کو شکایت
کیا آپ گاڑیوں کے ڈیش بورڈ پر بنے اس تیر کے نشان کا مقصد جانتے ہیں؟
دبئی مال ایکوریم میں شارک کے بچے کی پیدائش، دیکھنے والے حیران رہ گئے
اگست کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ بڑی پیشگوئی
20 برس قبل "دی سمپسنز" نے کملا ہیرس سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟
کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر