فلم جوان پرییو کے پسندیدہ پہلوؤں پر بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور چھوٹے بیٹے ابرام کے تبادلہ خیال سامنے آگیا۔
حال ہی میں اداکار نے ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے جواب بھی دیے۔
تاہم اس ہی دوران اداکار نے اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان اور اپنی اہلیہ کی جانب سے فلم جوان کے پسندیدہ پہلوؤں کے تبادلہ خیال کے بارے میں بھی بتایا۔
شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا،”مجھے بتایا گیا کہ مجھے ابھی #AskSRK کرنا چاہیے کیونکہ میں #Jawan Prevue سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے میں نے کچھ نہیں کیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے جوان کا پیش نظارہ دیکھنے کے بعد گوری خان کے جواب میں دلچسپی لی، “@iamsrk سر، جوان کا پریویو دیکھنے کے بعد #Gauri Mam کا ردعمل کیا ہے..؟ جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ گوری خان کو اس فلم کی یہ بات پسند تھی کہ جوان بہت زیادہ خواتین کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے بشمول بشمول دیپیکا پڈوکون، نینتھارا، پریمانی، سانیا ملہوترا، اور ردھی ڈوگرا۔ یہ اداکارائیں فلم میں طاقتور اور خود مختار خواتین کا کردار ادا کریں گی۔
AdvertisementGauri loves the fact that it shows a lot of women power!! #Jawan https://t.co/Prc2s9ygYu
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 13, 2023
He loves the title music given by Anirudh. The whistle especially! #Jawan https://t.co/YRY8sK0zj5
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 13, 2023
ٹوئٹر پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان سے ایک صارف نے پوچھا کہ کیا ان کے بیٹے ابرام کو جوان پریویو پسند ہے؟ جس کے جواب میں اداکار شاہ رخ خان نےبتایا کہ ان کے چھوٹے بیٹےابرام کو جوان پریوی میں ٹائٹل میوزک اور ایکشن سیکوینس پسند ہے۔
یہ ہی نہیں بلکہ اداکار شاہ رخ خان نے اس موقع کو پر شائقین کو حیران ہی کر دیا اور فلم کا نیا پوسٹر ہی لائیو سیسشن میں جاری کر دیا۔
جوان ایک ایسی فلم ہے جو شاہ رخ خان اور ساؤتھ ڈائریکٹر ایٹلی کے درمیان پہلی بار کام کرنے والی فلم ہے۔ یہ نینتھارا کے بالی وڈ میں ڈیبیو کا بھی نشان ہے، تاہم اس میں خاتون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کے مخالف کا کردار وجے سیتھوپتی ادا کریں گے، اور معاون کاسٹ میں سانیا ملہوترا، پریمانی، یوگی بابو، اور سنیل گروور شامل ہیں۔
فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم جوان کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے ہوم بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News