Advertisement

آئی ایم ایف معاہدے میں حمایت پروزیراعظم شہبازشریف کاسری لنکن صدرسےاظہارتشکر

وزیراعظم شہبازشریف

آئی ایم ایف معاہدے میں حمایت پروزیراعظم شہبازشریف کاسری لنکن صدرسےاظہارتشکر

آئی ایم ایف معاہدے پرپاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پروزیراعظم شہبازشریف نے سری لنکن صدر سے اظہارِ تشکرکیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سری لنکن صدررانیل وکرما سنگھے سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اورانھوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے پر سری لنکا کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سری لنکا کے صدر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اورخیرخواہ کا کردارادا کیا۔ پاکستان کے عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں، علاقائی ترقی اور امن کے لئے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے۔

سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے۔

Advertisement

سری لنکن صدررانیل وکرما سنگھے نے وزیراعظم شہباز شریف کی مشکل حالات میں کاوشوں کو سراہا اورآئی ایم ایف معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹلینا جورجیوا سے ملاقات کے موقع پر سری لنکا کے صدرنے زور دیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کرے۔

سری لنکا کے صدرنے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ ڈیفالٹ کی وجہ سے سری لنکا کو شدید مصائب کا شکار ہونا پڑا، پاکستان کو اس صورتحال سے بچایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version