Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نےپرویزالٰہی کی نظربندی کے احکامات کیخلاف درخواست واپس لینےکی بنیاد پرنمٹا دی

Now Reading:

عدالت نےپرویزالٰہی کی نظربندی کے احکامات کیخلاف درخواست واپس لینےکی بنیاد پرنمٹا دی
پرویز الہیٰ

پرویزالہٰی کی گرفتاری کا معاملہ؛ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت

لاہورہائی کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی اپنی نظر بندی کے احکامات کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پرویز الہی کی نظری بندی کے احکامات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل وکیل عامر سعید راں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی کی تمام مقدمات میں ضمانت ہوگئی ہے، ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی کو کسی بھی غیر ظاہر شدہ مقدمے اور انکوائری میں گرفتار کرنے سے روکا ہے،عدالتی احکامات پر عمل کرنے کے بجائے ڈپٹی کمشنر نے پرویز الہی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں جو عدالتی احکامات پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر کالعدم قرار دے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق نظر بندی کم از کم پندرہ روز کے لیے کی جا سکتی ہے۔

Advertisement

عدالت نے استفسار کیا کہ ان کی درخواست پر کتنے روز میں فیصلہ ہو جائے گا جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ کہ ایک ہفتہ میں درخواست پر فیصلہ کر دیا جائے گا، جس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے استدعا کی کہ وہ نئی پٹیشن دائر کرنا چاہتے ہیں لہذا ان کی دائر درخواست واپس کردی جائے، جس پرعدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر