190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع
عدالت نے خدیجہ شاہ اورصنم جاوید سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔
عدالت نے خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دن کی توسیع کردی اور خدیجہ شاہ اور دیگر کو 12 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، کہا کہ مقدمہ کا چالان کی تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
