بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کے دعووں کو مسترد کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینیجنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے جنوبی افریقہ میں عالمی کرکٹ کونسل کے اجلاسوں کے موقع پر جے شاہ سے ملاقات کی تھی۔
ذکا اشرف کی جے شاہ سے ڈربن میں ملاقات ان شکوک و شبہات کے درمیان ہوئی کہ آیا پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی، جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہونے منعقد ہوگا۔
ملاقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ذکا اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ سے قبل پاکستان آنے کی دعوت دی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے بھی پی سی بی عہدیدار کو ورلڈ کپ سے قبل بھارت آنے کی دعوت دی اور جے شاہ نے دعوت قبول کرلی۔
تاہم بی سی سی آئی نے دونوں عہدیداران کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بی سی سی آئی کے عہدیدار ارون دھومل کا کہنا تھا کہ اجلاس ایشیا کپ شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، 31 اگست سے 17 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیا کپ کی میزبانی ہائبرڈ ماڈل کے تحت تک پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News