شیر ایک ایسا جانور ہے جس سے عام طور لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں اور ڈرتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شیرنی اپنے ہی بچے سے ڈرگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شیر کے بچے کو اپنی ماں کو ڈراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک پیارا شیر کا بچہ آئستہ آئستہ قدموں سے اپنی ماں کے پاس آتا ہے اور اسے ڈرا دیتا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1688594864676519941
ماں جو دوسری طرف دیکھتے ہوئے کچھ کرنے میں مصروف ہوتی ہے اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ اس کے شرارتی بچے نے اس کے لیے کیا مذاق کر رکھا ہے۔
بچہ پھر چھلانگ لگاتا ہے اور شیرنی حیرت سے پیچھے مڑ کر دیکھتی اور ڈر جاتی ہے، پھر وہ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہے کہ یہ اس کا اپنا بچہ ہے جو اس کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے شیرنی کے بچے کو شرارتی قرار دے دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News