Advertisement

راہول گاندھی نے ’بھارت ماتا‘ کو غیر پارلیمانی لفظ قرار دے دیا

بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے کچھ حصے حذف کرنے پر کہا کہ ’بھارت ماتا‘ غیر پارلیمانی لفظ ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی آج پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا وہ اپنی حکومت کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے جواب کو چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا، ‘بظاہر بھارت ماتا اب ہندوستان میں ایک غیر پارلیمانی لفظ ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے کچھ حصوں کو ہٹائے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ بھارت ماتا اب ہندوستان میں ایک غیر پارلیمانی لفظ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کل لوک سبھا میں نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کیا تھا۔

Advertisement

منی پور کا دورہ نہ کرنے کے لئے وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم منی پور نہیں گئے ہیں کیونکہ وہ اسے بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے ہیں، انبہوں نے کہا کہ بی جے پی نے منی پور کو تقسیم کیا ہے۔

راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ مرکز منی پور میں فوج کو بلا کر تشدد کو روکا جاسکتا تھا لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

راہول گاندھی نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غدار ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم منی پور کا دورہ نہیں کرتے ہیں اور آپ بھارت ماتا کے محافظ نہیں ہیں۔

راہول گاندھی نے ہندوؤں کی مذہبی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہ راون کو رام نے نہیں بلکہ اس کے تکبر نے مارا تھا۔

منی پور اور ہریانہ میں حالیہ فرقہ ورانہ فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ تم نے ہر جگہ مٹی کا تیل چھڑک دیا ہے۔ تم نے منی پور میں آگ لگا دی ہے۔ آپ اب ہریانہ میں بھی یہی کوشش کر رہے ہیں.

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/246466/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/246466/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version