Advertisement

شاہد آفریدی نے اپنی کم عمر میں شادی کرنے کی اصل وجہ بتا دی

شاہد خان آفریدی ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی کرکٹر ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کے پاکستانی لیگ اسپنر اور بلے باز رہ چکے ہیں۔ انہیں ایک انتہائی باصلاحیت آل راؤنڈر کے طورجانا جاتا ہے ساتھ ہی وہ اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے بھی مشہور ہیں۔

 شاہد آفریدی ہمیشہ سے ہی کرکٹ کے شائقین کی دلوں کی دھڑکن رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مداح ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے پروفیشنل کیریئر کے آغاز کے ساتھ کم عمری میں ہی شادی کر لی تھی ان کی شادی کو اب بیس سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور ان کی پانچ پیاری بیٹیاں ہیں۔ جبکہ ان کی دو بیٹیاں اقصیٰ اور انشا شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی کو حال ہی میں مومن ثاقب کے شو حد کردی میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے کم عمری میں شادی کرنے کے حوالے سے بات کی۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں شادی کا انتخاب کیوں کیا۔ جب میزبان کی جانب سے اسکرین پر ان کی شادی کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے شادی کی تصویر دیکھنے کے بعد مزاحیہ انداز میں  کہا کہ یہاں پرجو زندگی ہے وہ  ٹھہر گئی۔ انہوں نے کہا دراصل، اچھی تبدیلی ہمیشہ آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی لاتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ زندگی تبدیل ہوتی اور ہونی بھی چاہئے میں یہ چاہتا تھا کہ جلد شادی ہو تاکہ زندگی میں ڈسپلین آئے۔

میں نے والدین سے کہا کہ آپ میرے لیے لڑکی تلاش کریں کیونکہ والدین ڈگریوں سے بڑے نہیں ہوتے بلکہ وہ اپنے تجربات سے بڑے ہوتے ہیں اس لیے بڑے جو فیصلے کرتے ہیں وہ ٹھیک ہوتے ہیں۔ میں نے اپنے والدین کی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔  ہمیں لگتا ہے کہ ہم بہت تجربہ کار ہیں اور ہمارے فیصلے ہمارے لیے بہترین ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے، ہمارے بزرگ زیادہ تجربہ کار ہیں اور ان کے فیصلے بہترین ثابت ہوتے ہیں، میں نے سوچا کہ اگر یہ شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری کر لوں گا لیکن الحمدللہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایک اچھا جیون ساتھی ملا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/290415/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/290415/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version