ہم اس مردم شماری پرمطمئن نہیں لیکن اسے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں، مصطفٰی کمال
سینئررہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ ہم اس مردم شماری پرمطمئن نہیں لیکن اسے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرمصطفیٰ کمال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں مردم شماری کے نتائج کے علان کے بعد مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ ہم اس مردم شماری پر مطمئن نہیں لیکن اسے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ مردم شماری ایک ایسا موضوع ہے جس سے متعلق کم گفتگو ہوتی تھی۔ بند کمروں میں مردم شماری کے نتائج کے فیصلے ہو جاتے ہیں۔ فروری کے مہینے سے ایم کیو ایم اس مسئلے پر کام کر رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر ہم نے باقاعدہ طور پر مہم جوئی کی مردم شماری سے متعلق۔
سابق میئرکراچی نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق ہم نے وزیراعظم کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ہم چاہتے تھے عام انتخابات نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر کروائے جائیں۔ ہمارا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا انتخابات نئی مردم شماری پر ہونگے۔
مصطفٰی کمال نےکہا کہ 22 مئی کو پاکستان میں اعلان ہو گیا مردم شماری مکمل ہو گئی۔ 22 مئی کو پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 54 لاکھ دکھائی جا رہی تھی۔ 5 اگست کے نتائج میں پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ بتائی گئی ہے۔ بلوچستان سے 70 لاکھ کی آبادی کم کر دی گئی۔ 22 مئی کو سندھ کی آبادی 5 کروڑ 79 لاکھ تھی۔
انھوں نے کہا کہ 5 اگست کو سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ بتائی گئی ہے۔ سندھ کے 22 لاکھ لوگ کم کر دیے گئے ہیں۔ کراچی کی آبادی میں 5 اگست کے نتائج میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سات اپریل کو کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ 35 لاکھ گنا گیا تھا۔ ہمارے ثبوت دیکھنے کے بعد مردم شماری کی تاریخوں میں اضافہ کیا گیا۔
انھوں نے مذید کہا کہ سات اپریل سے بائیس مئی تک کراچی کی آبادی میں 56 لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا۔ جعلی طریقے سے بڑھائی گئی آبادی کم ہوئی ہے۔ سندھ میں 88 لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی کی آبادی میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سندھ کی آبادی میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2017 میں جو مردم شماری ہوئی تھی وہ 19 سال بعد ہوئی تھی۔ ساتویں مردم شماری پانچ سال بعد ہوئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
