Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 ماہ کے بعد تک دودھ پلانا ماں اور بچے کی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

Now Reading:

6 ماہ کے بعد تک دودھ پلانا ماں اور بچے کی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
بچے

6 ماہ کے بعد تک دودھ پلانا ماں اور بچے کی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

ماں کا دودھ بچے کی پہلی صحت بخش غذا ہے۔ اس میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بچے کو عمر بھر صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 ماہرین بچے کے ابتدائی چھ ماہ  تک صرف ماں کے دودھ کو ترجیح دیتے ہیں اس کے بعد بچے کو ہلکی، ٹھوس اور زودہضم غذا دی جاتی ہے تاہم کچھ مائیں بچوں کو چھ ماہ سے زائد عرصے تک دوسری غذا کے ساتھ دودھ بھی پلاتی ہیں اور یہ عمل وہ دو برس تک جاری رکھتی ہیں۔

دودھ پلانے کو جاری رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر ذاتی ہوتا ہے۔ چھ ماہ کے بعد تک دودھ پلانا ماں اور بچے دونوں کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے جو یہاں پر پیش کیا جارہا ہے۔

بچے کے لیے فوائد

غذائیت

Advertisement

ماں کا دودھ صحت بخش غذائیت کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، جو پہلے چھ ماہ کے بعد بھی بڑھتے ہوئے بچے کے لیے ضروری غذائی اجزاء اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس طرح یہ ضروری اینٹی باڈیز، انزائمز اور دیگر بایو ایکٹیو اجزاء کی فراہمی جاری رکھتا ہے جو بچے کے مدافعتی نظام اور مجموعی صحت کو سپورٹ کرتے ہیں۔

نفسیاتی اور جذباتی فوائد

چھ ماہ کے بعد تک دودھ پلانے سے ماں اور بچے کے درمیان پر سکون اور جذباتی تحفظ کا احساس بڑھتا ہے۔ اس سے بچے میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

دائمی بیماریوں کا کم خطرہ

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ طویل مدت تک دودھ پلانے سے بعد کی زندگی میں دائمی بیماریوں جیسے موٹاپا، ذیابیطس اور بعض کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

دماغی نشوونما

Advertisement

ماں کے دودھ میں دماغی نشوونما، علمی افعال اور بصارت کے لیے ضروری فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔ چھ ماہ کے  بعد تک دودھ پلانے سے دماغ کی مسلسل نشوونما میں مدد مل سکتی ہے۔

صحت مند نظام انہظام

 ماں کا دودھ آسانی سے ہضم ہوتا ہے اور بچے کے نظام انہضام میں صحت مند آنتوں کو فروغ دیتا ہے،  اور معدے کے کئی مسائل کا خطرہ کم کرتا ہے۔

مدافعتی نظام کی معاونت

یہ بچے کو مدافعتی تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے انفیکشن، الرجی اور  کئی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماں کے لیے فوائد

Advertisement

قدرتی برتھ کنٹرول

چھ ماہ سے زائد عرصے تک دودھ پلانے سے بیضہ دانی اور حمل کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ تاہم، یہ فول پروف نہیں ہے اور اس کے لیے مخصوص شرائط کی ضرورت ہوتی ہے

سہولت 

 ماں کا دودھ ہمیشہ صحیح درجہ حرارت پر دستیاب ہوتا ہے اور اسے تیاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ فارمولوں کی خریداری کے مقابلے میں وقت اور پیسہ بچا سکتا ہے۔

بانڈنگ اور جذباتی بہبود

  دودھ پلانا ماں اور بچے کے درمیان بہتر ربط اور تعلق کو قائم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، سکون اور جذباتی قربت فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

 ڈپریشن

کئی تحقیق کے مطابق چھ ماہ کے بعد تک دودھ پلانا ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وزن

 دودھ پلانے سے اضافی کیلوریز ختم ہوتی ہیں، اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ماں کو حمل سے پہلے کے وزن میں واپس آنے میں مدد ملتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورونا وائرس کی نئی قسم، ماہرین کا حفاظتی تدابیر پر زور
روزانہ صرف چند بادام کھانے کے یہ فوائد جان کرآپ حیران رہ جائیں گے
یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے یہ آسان سا عمل اپنائیں
صحت مند رہنے کے لیے ان 5 پھولوں کو غذا میں ضرور شامل رکھیں
کافی امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
دفاعی خلیے بھی جسم میں بیماری پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر