Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ کیا الیکشن سے تین ماہ قبل سارے چوروں کی گرفتاری روک دی جائے؟

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 4 سال مخالفین کو گرفتار کرتے رہے،  قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ دیا۔ توشہ خانہ چوری کے کیس میں تمام دلائل مکمل ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں جواب دینے کا موقع دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3 پیشیوں پر آئے، جوبھی وارنٹ لیکر جاتا تھا اس پر حملہ آور ہوجاتے تھے۔ سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آچکا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کیس میں حیلے بہانوں سے کام لیاگیا، یہ کیس میں جھوٹے جوابات جمع کراتے رہے، ایک شخص اپنے احتساب سے بھاگ رہاتھا، آج عوام کو پتا چل گیا9 مئی کا واقعہ کیوں ہوا، ابھی190ملین پاؤنڈ اور فنڈنگ کیس کی سزا باقی ہے۔ جس کیس میں جواب مانگتے ہیں تو کہتے ہیں میری ٹیم سے پوچھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرفتاری کا سیاست یا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ کیا الیکشن سے تین ماہ قبل سارے چوروں کی گرفتاری روک دی جائے۔ یہ شخص وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بیٹھ کر ڈاکے ڈالتا رہا۔ اس کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا۔ عدالت نے سزا دی ہے۔ نواز شریف کے کیس سے موازنہ نہ کیا جائے اس کا۔ نواز شریف اور اس کی بیٹی کے ساتھ ظلم کیا گیا تھا۔

Advertisement

انھوں نے مذید کہا کہ سائفر سے متعلق بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیاگیا، سی سی آئی نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وزیراعلی بلوچستان کی آمد میں تاخیر کے باعث اجلاس اڑھائی بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔    اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر