بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ’زندہ بندہ‘ اب تک ساڑھے تین کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
اس گانے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گانے میں شاہ رخ خان ایک ہزار خواتین رقاصاؤں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف ’زندہ بندہ‘ کی شوٹنگ پر 15 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔
اس گیت میں تامل اور تیلگو کے الفاظ بھی ہیں جس پر شاہ رخ خان نے بہترین انداز میں ہم آہنگی کے ساتھ ہونٹوں کو حرکت دی۔
واضح رہے کہ فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی، فلم کی پروڈیوسر کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News