بھارتی میڈیا پر ایک نئی شادی کے چرچے ہیں لیکن یہ عام شادی نہیں، اس میں نہ تو کوئی پاکستان سے بھارت گیا اور نہ ہندوستان سے کوئی پاکستان آیا، اس میں لڑکا اور لڑکی کا آن لائن نکاح کیا گیا۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے ایک نوجوان نے کراچی کی لڑکی سے نکاح کیا جسے دونوں ممالک کے قاضیوں کی موجودگی میں انجام دیا گیا، اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکی کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویزا کے عمل میں پیچیدگیوں کی وجہ سے دونوں خاندانوں نے ورچوئل شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نکاح کی تقریب ہندوستان اور پاکستان کے قاضیوں نے کروائی، دونوں اطراف کے خاندان والوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
جودھ پور میں، دولہے کی فرمائش پر پوری شادی ایل ای ڈی اسکرینز پر دکھائی گئی، سول کانٹریکٹر محمد افضل کے چھوٹے بیٹے ارباز نے بتایا کہ وہ جلد ہی نئی نویلی دلہن کے بھارت میں داخلے کو یقینی بنانے کے لیے ویزا کی درخواست دیں گے۔
دوسری جانب دلہے ارباز کا کہنا ہے کہ ہمارے رشتہ دار پاکستان میں ہیں، یہ رشتہ داروں کے ذریعے طے شدہ شادی ہے، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ہم اسے آن لائن کرنے پر مجبور ہوئے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کی انجو نصراللہ کے لیے پاکستان چلی آئی جب کہ پاکستان کی سیما حیدر اپنے بچوں سمیت سچن کی محبت میں گرفتار ہوکر بھارت چلی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News