Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، بلیغ الرحمان

Now Reading:

پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، بلیغ الرحمان
بلیغ الرحمان

پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پولینڈ کے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکج پسارسکی نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی جس میں تعلیم اور تجارت میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی خوشگوار تعلقات موجود ہیں، پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تعلیم، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستان اور پولینڈ کے تعلیمی اداروں کے درمیان مفاہمت کی نئی یادداشتوں (MOUs) پر دستخط کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول ہے، حکومت نے ملک میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لیے سازگار پالیسی بنائی ہے، ہم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور سپیشل اکنامک زونز بنائے ہیں، پولینڈ کے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو  پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر دونوں اطراف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، کان کنی، ڈیری اور زراعت، دفاع، نقل و حرکت، اعلیٰ تعلیم اور ویزا کی سہولت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement

گورنر پنجاب نے آخر میں پولینڈ کے سفیر گورنر ہاوس کا دورہ بھی کرایا اور انہیں گورنر ہائوس کی تاریخ سے آگاہ کیا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر