غیر ملکی یوٹیوبر پاکستان کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے مداح

غیر ملکی یوٹیوبر پاکستان کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے مداح
پاکستان بلاشبہ دنیا کے خوبصورت ترین ملکوں میں سے ایک ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ پاکستان میں 2016 کے بعد سیاحت میں بہتری آئی ہے جس کے بعد دنیا بھر کی مشہور شخصیات جن میں یوٹیوبر بھی شامل ہیں نے پاکستان کا دورہ کیا۔
ان میں روزی گیبریل، سنتھیا رچی، مارک وینز اور ٹریور جیمز سمیت بہت سے غیر ملکی پاکستان آئے اور اپنے بلاگز کے ذریعے پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان ہی مشہور غیر ملکی بلاگرز نے یقیناً پاکستان میں سیاحت کی راہیں ہموار کیں اوراس کے بعد دیگر غیر ملکی سیاح پاکستان کا دورہ کرنے لگے۔ مشہور یوٹیوبرکے کھانے اور سفر کے بلاگز نے غیر ملکیوں کو پاکستان کی چھپی ہوئی خوبصورتی کو تلاش کرنے کی طرف راغب کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب بین الاقوامی سیاح پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
حال ہی میں برین ٹم، ہیری جیگارڈ، جیٹلاگ واریئرز، الیگزینڈر وائٹ اور جے پالفری جیسے غیر ملکیوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ہیری جیگارڈ نے کہا کہ پاکستان میں ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا۔ لوگ انتہائی مہمان نواز، ہمدرد اور فیاض ہیں اور انہیں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے ایسا لگا کہ وہ اپنے ہی گھر میں ہیں۔
جے پالفری کو پاکستان کے خوبصورت مقامات اور شاندار مہمان نوازی پسند ہے۔ جے پالفری کے دوبارہ پاکستان آنے پر ان کے مداح بے حد خوش تھے۔
برین ٹم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان میں اپنی پسند کی چیزوں کے بارے میں ویڈیو شیئر کی۔
جیٹلاگ واریئرز دو بار پاکستان آئے، اور انہیں یہاں کی مہمان نوازی اور کھانا بہت پسند آیا۔ تمام غیر ملکیوں نے اپنے بلاگز میں پاکستانیوں کی شاندار مہمان نوازی کے بارے ضرور بات کی ہے۔
یہاں پر ان تمام غیر ملکی مسافروں کی خوبصورت ریلز کو اکٹھا کیا گاہے جو پاکستان کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے مداح ہونے کے ساتھ یہاں کی ثقافت سے بے حد متاثرہیں۔
جے پالفری
بیرن ٹم
جیٹ لیگ ووریئر
ہیری جیگارڈ
https://www.youtube.com/shorts/ZaCeJrfG5BA
الیگزینڈر وائٹ
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/694742/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/694742/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

