گزشتہ سال آئی پی ایل کے رائٹس کی فروخت سے ریکارڈ آمدنی حاصل کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایک اور لاٹری نکل آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ وہ علیحدہ ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق کی فروخت سے اپنی مجموعی آمدنی میں ایک ریکارڈ ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا جو تقریباً 8200 کروڑ بھارتی روپے بنتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ مارچ 2028 تک پانچ سال کی مدت کے دوران بھارت کے 88 ہوم میچوں کے لئے الگ الگ ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق فروخت کرنے سے اس کی مجموعی آمدنی میں ایک بلین امریکی ڈالر کا ہندسہ عبور ہوجائے گا۔
اس نئے سائیکل کی خاص بات آسٹریلیا کے خلاف 21 ہوم میچ (پانچ ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور دس ٹی ٹونٹی) اور انگلینڈ کے خلاف 18 میچ (10 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی) ہوں گے جن میں سے 25 ٹیسٹ، 27 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سالہ مرحلے (2018-23) کے دوران بی سی سی آئی نے اسٹار انڈیا سے 944 ملین ڈالر کمائے تھے جس کے مطابق فی بین الاقوامی میچ قیمت 60 کروڑ روپے تھی۔
یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے گزشتہ سال صرف آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس کی مد میں 48390 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری رقم حاصل کی تھی۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق بولی لگانے کا عمل ایک بار پھر ای نیلامی کے ذریعے کیا جائے گا جیسا کہ آئی پی ایل میڈیا رائٹس کے ساتھ ہوا تھا کیونکہ اسے بہترین قیمت کی تلاش کے لئے سب سے شفاف عمل سمجھا جاتا ہے۔
اگرچہ بہت سی کمپنیاں ہیں جنہوں نے 15 لاکھ روپے کی بولی دستاویز خریدی ہے، لیکن بھارت کے (مردوں اور خواتین) ہوم میچوں کے لئے تین سنجیدہ بولی دہندگان ڈزنی اسٹار اور ریلائنس -ویاکام سامنے آئی ہیں جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شیڈول نیلامی سے پہلے سونی کے ساتھ انضمام مکمل ہونے کی صورت میں زی ایک بڑا حریف بن سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News