سری لنکا پریمیئر لیگ، حسن علی کی بابر کی وکٹ لینے کے بعد جشن نہ منانے کی وجہ سامنے آ گئی

سری لنکا میں جاری سری لنکن پریمیئر لیگ میں حسن علی نے بابر اعظم کی وکٹ لی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنا روایتی جشن کا انداز نہیں اپنایا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی نے سری لنکن پریمیئر لیگ میں بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہیں منایا کیونکہ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے بادشاہ اور کپتان ہیں۔
سری لنکن پریمیئر لیگ 2023 میں دونوں کھلاڑی آمنے سامنے تھے کیونکہ بابر اعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ حسن علی مقابلے میں دمبولا اورا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اورا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں بین میکڈرموٹ نے 69 اور ایلکس راس نے 52 رنز بنائے۔
جواب میں اسٹرائیکرز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس میں حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بابر اعظم کی وکٹ لینے کے بعد حسن علی نے اپنے روایتی انداز میں جشن نہیں منایا بلکہ وہیں کھڑے ہو کر مسکرائے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے بادشاہ اور میرے کپتان ہیں، اس لیے ان میں ہمیشہ احترام کا عنصر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے جشن نہیں منایا۔
فاسٹ بولر نے میچ کے بعد کہا کہ کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنا میرے لئے ایک بہت بڑا جشن ہے کیونکہ وہ کسی بھی وقت کھیل کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
بین میکڈرموٹ کو ان کی متاثر کن اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/990909/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/990909/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

