یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے تباہ شدہ مشرقی گاؤں اندریویکا پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے روس کے قبضے سے تباہ شدہ مشرقی گاؤں اندریویکا کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے، جس سے باخموت کے جنوبی کنارے پر مزید پیش قدمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی گاؤں اندریویکا کئی ماہ کی شدید لڑائی کے بعد مئی میں روسی قبضے میں چلا گیا تھا۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے آج صبح کی ایک رپورٹ میں کہا کہ کیف کے فوجی علاقے میں اپنے قدم جما رہے ہیں جبکہ روسی افواج کو کافی جانی نقصان اور سازوسامان سے محروم ہونا پڑا ہے۔ روس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
جنرل اسٹاف نے مزید کہا کہ حملے کی کارروائیوں کے دوران انہوں نے ڈونیٹسک کے علاقے میں اندریوکا پر قبضہ کر لیا۔
اندریوکا گاؤں باخموت کے جنوب میں واقع ہے، جو گزشتہ سال فروری میں روس کے حملے کے بعد سے سب سے شدید اور طویل ترین لڑائی کا مقام ہے۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے بخموت کے جنوب میں واقع ایک گاؤں کلیشچیوکا کے قریب بھی جزوی کامیابی کی اطلاع دی ہے۔
اس کارروائی میں حصہ لینے والی تھرڈ اسالٹ بریگیڈ کا کہنا ہے کہ گاؤں پر قبضہ کرنا باخموت کے دائیں جانب کامیابی کا راستہ ہے اور اس پورے حملے کی کامیابی کی کلید ہے۔
بریگیڈ کے ترجمان اولیکسنڈر بوروڈن نے کہا کہ یوکرین نے بارودی سرنگوں سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور روسی دفاع کو فعال کرنے کے لئے علاقے میں محتاط انداز میں پیش قدمی کی۔
اولیکسنڈر بوروڈن نے ٹیلی ویژن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید علاقے کی واپسی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
