آئیسکوکا مختلف شہروں میں واجبات کی وصولی کیلئےکریک ڈاؤن جاری، ابتک 20 کروڑسے زائد کی ریکورکرلیے۔
بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی اخلاقی اور قومی زمہ داری ہے، آئیسکو میں بجلی واجبات کی وصولی کے لئے ناہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسلام آباد سرکل 360 ناہندگان سے 38 لاکھ 48 ہزار کی ریکوری جبکہ اٹک سرکل 253 ناہندگان سے 51 لاکھ 82 ہزار کی ریکوری کی گئی۔
راولپنڈی سٹی سرکل 73 ناہندگان سے 19 لاکھ 35 ہزارجبکہ جہلم سرکل 211 ناہندگان سے 12 لاکھ 44 ہزار کی ریکوری ہوئی۔
چکوال سرکل 235 ناہندگان سے 38 لاکھ 4 ہزار کی ریکوری جبکہ راولپنڈی کینٹ سرکل 210 ناہندگان سے 65 لاکھ 25 ہزار کی ریکوری کی گئی۔
مجموعی طور پر ایک دن میں1342 ناہندگان سے 2 کروڑ 24 لاکھ کی ریکوری کی گئی، جاری مہم کے دوران 14112 ناہندگان سے 20 کروڑ سے زائد کے واجبات کی وصولی ہوئی۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میڑزاتار لیے گئے، حکومت پاکستان وزارت توانائی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون میسر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News