Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن نے متنازعہ سمندری علاقے میں چینی رکاوٹ ہٹا دی

Now Reading:

فلپائن نے متنازعہ سمندری علاقے میں چینی رکاوٹ ہٹا دی

فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے میں چین کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹا دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فلپائن کا کہنا ہے کہ اس نے بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے میں فلپائن کی ماہی گیر کشتیوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے چین کی جانب سے نصب کی گئی ایک تیرتی ہوئی رکاوٹ کو ہٹا دیا ہے۔

فلپائن کے ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ انھیں صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے ایسا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منیلا کا کہنا ہے کہ چین نے اسکاربورو شول میں 300 میٹر کی رکاوٹ کے ذریعے ماہی گیری کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے 90 فیصد سے زیادہ حصے پر اپنا دعویٰ کرتا ہے اور 2012 میں اس پر قبضہ کر چکا ہے۔

Advertisement

بیجنگ نے اپنے کوسٹ گارڈ کی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری اقدامات تھے۔

فلپائن کے مطابق اس رکاوٹ سے جہاز رانی کو خطرہ لاحق ہے جو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

فلپائن کے کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فلپائنی ماہی گیروں کی ماہی گیری اور معاش کی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھی رکاوٹ ہے۔

کوسٹ گارڈ کے کموڈور جے ٹیریلا نے بتایا کہ جمعے کے روز ایک گشتی اہلکار نے اس رکاوٹ کا پتہ لگایا۔

کموڈور جے ٹیریلا نے کہا کہ فلپائنی بحری جہاز کے پہنچنے پر چینی کوسٹ گارڈ کی تین کشتیوں اور چینی میری ٹائم ملیشیا سروس کی ایک کشتی نے بیریئر نصب کیا تھا۔

کموڈور جے ٹیریلا نے کہا کہ چینی کشتیوں نے 15 ریڈیو چیلنجز جاری کیے اور فلپائن کے جہاز اور ماہی گیروں پر بین الاقوامی اور چینی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

Advertisement

جاپان نے پرامن رہنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین علاقائی استحکام کا مرکز ہے۔

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا ملک بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی میں اضافہ کرنے والے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورسز پر حملہ
بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا کی موت کے بعد ان کا جانشین کون ہوگا؟ اعلان ہوگیا
ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کے نام
اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملادیں گے ، ایران کی اسرائیل کو دھمکی
اسرائیلی فوج کا غزہ میں پناہ گزین اسکول پر حملہ؛ بچوں اور خواتین سمیت 22 فسلطینی شہید
متعدد اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں ڈیوٹی سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر