Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی کلب نے محمد صلاح کے لیے لیورپول کو عالمی ریکارڈ فیس دینے کا اعلان کر دیا

Now Reading:

سعودی کلب نے محمد صلاح کے لیے لیورپول کو عالمی ریکارڈ فیس دینے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کے فٹ بال کلب الاتحاد نے محمد صلاح کے لیے لیور پول کو عالمی ریکارڈ فیس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الاتحاد کے حکام مصری سپر اسٹار کے لیے 270 ملین ڈالر کی پیشکش کرنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔

برطانوی اخبار نےدعویٰ کیا ہے کہ سعودی پرو لیگ چیمپیئن الاتحاد لیورپول کے اسٹار محمد صلاح کو 215 ملین پاؤنڈ (270 ملین ڈالر) کی عالمی ریکارڈ پیشکش کرکے میدان میں اتارنے کی ایک نئی کوشش کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں کسی ذرائع کا حوالہ نہیں دیا اور کہا کہ الاتحاد کے عہدیداروں نے جمعرات کو سعودی ٹرانسفر ونڈو بند ہونے سے قبل 31 سالہ مصری شہری کو سائن کرنے کی تازہ ترین کوشش میں برطانیہ کا سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے عرب فٹ بالر صلاح کو سعودی پرو لیگ میں ایک ہفتے میں 2.45 ملین پاؤنڈ کی ریکارڈ تنخواہ کی پیش کش کی گئی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صلاح کو اپنے معاہدے کی مدت کے دوران شرٹس کی فروخت کا ایک اہم فیصد، 55،000 پاؤنڈ کا بونس اور کم از کم تین بڑی سعودی کمپنیوں کے ساتھ سفیر کے عہدے کی پیش کش بھی کی گئی تھی۔

لیورپول فٹ بال کلب نے برطانوی اخبار کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ ہفتے مرسی سائیڈ کلب نے سعودی کلب کی جانب سے صلاح کے لیے 18 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی پیشکش مسترد کر دی تھی جو ملک کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کا حصہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر