
معروف برطانوی نیوز چینل کے مطابق رواں ماہ کے 18 دنوں میں لندن میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 140 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا نے معروف برطانوی نیوز چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لندن میں اسلاموفوبیا جرائم سو فی صد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ یہود مخالف جرائم میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ سال کے اسی 18 دن کے مقابلے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی تعداد 42 سے بڑھ کر 101 ہو گئی ہے جبکہ یہود مخالف جرائم کی تعداد 15 سے بڑھ کر 218 ہو گئی ہے۔
میٹرو پولیٹین پولیس کے مطابق ان جرائم کے نتیجے میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر اڈیڈیلکن نے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم تحقیقات کریں گے۔
لندن کے جنوب مغربی علاقے میں بس اسٹاپس پر مبینہ طور پر اسلامو فوبیا کے 10 سے زائد واقعات میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دارالحکومت میں فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں اور ہفتے کے روز ایک اور بڑا مظاہرہ متوقع ہے۔
اس تقریب کی نگرانی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ لندن کی پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے ارد گرد پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر اڈیڈیلکن نے کہا کہ “دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا” کے نعرے ممکنہ طور پر جرم نہیں ہوں گے اور اس کے نتیجے میں گرفتاری نہیں ہوگی۔
گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں کے نتیجے میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے ایک شخص کو کالعدم تنظیم کی حمایت کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News