Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ، اسپتال کے مردہ خانے سے فلسطینی ڈاکٹر کا اہم پیغام

Now Reading:

غزہ، اسپتال کے مردہ خانے سے فلسطینی ڈاکٹر کا اہم پیغام

غزہ کے الشافعہ اسپتال کے مردہ خانے سے ایک فلسطینی ڈاکٹر نے بین الاقوامی برادری کو اہم پیغام دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشافعہ اسپتال کے ڈاکٹر محمد غنیم نے اسپتال کے مردہ خانے سے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ڈاکٹر محمد غنیم نے مردہ خانے میں کفن میں لپٹی ہوئی لاشوں کے درمیان کھڑے ہو کر عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا میں اسپتال کو محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر نے کفن میں لپٹی لاشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب انسانی جسم کے طور پر یہاں لائے گئے ہیں۔

فلسطینی ڈٓاکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اب صرف پانچ اہم اسپتال کام کر رہے ہیں، اور وہ آنے والے گھنٹوں میں خدمات سے باہر ہو جائیں گے، جس کے بعد غزہ میں انسانی بحران پیدا ہو جائے گا۔

Advertisement

ڈاکٹر محمد غنیم نے خبردار کیا کہ اس وقت تک کا انتظار نہ کریں جب یہ اسپتال خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہو جائیں۔

عرب میڈیا کو اپنے انٹرویو میں فلسطینی ڈاکٹر نے کہا کہ ہم اب خود کو بھی اس اسپتال میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ ہم کسی بھی جگہ محفوظ محسوس نہیں کر رہے ہیں۔ براہ مہربانی اسرائیل کے اس پاگل پن کو روکیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز غزہ کے الاہلی اسپتال پر ہونے والے حملے میں سینکڑوں مریض اور عام شہری شہید ہو گئے تھے جنہیں اسپتال میں پناہ لینے کے لیے کہا گیا تھا۔

بین الاقوامی برادری نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن اور اردن، مصر اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں کے درمیان عمان میں ہونے والا سربراہی اجلاس اس قتل عام کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر