شکارپورمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کیلاف کارروائیاں جاری ہیں، 15 ہزارغیرقانونی کنڈا کنیکشنزکاٹ دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈ انجینئر سیپکو پرویز احمد نے بتایا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف شکارپور کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی، کارروائیوں کے دوران 42 ڈیفالٹ بجلی کے ٹرانسفارمر اور 15 ہزار غیر قانونی کنڈا کنیکشنز کاٹ دیئے ہیں۔
سپرنٹنڈ انجینئرسیپکوکا کہنا ہے کہ 15 ہزارغیر قانونی کنڈا کنیکشنز کاٹ کر تاریں ضبط کرلی ہیں، سب ڈویژن ون اور ٹو کے ہزاریدر، لکھیدر، بوٹ بازار، لوہرمحلہ شاہی بازار اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ سیپکو کی ٹیمیں مقامی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔
پرویز احمد کے مطابق بجلی چوروں اور نادہندگان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا رہی، غیر قانونی کنڈا کنیکشن کی بڑی تعداد میں تاریں کاٹ کر تحویل میں لےلی گئیں، 12 کروڑ روپے بقایات جات بھی وصول کیے جا چکے ہیں، بجلی کی چوری کےخاتمے اور واجبات کی عدم ادائيگی تک آپریشن جاری رہے گا۔
سیپکو نے یہ بھی بتایا کہ 42 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں جبکہ 42 افراد پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
