اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں ایندھن کی فراہمی نہ کی گئی تو کل رات تک امدادی کارروائیاں ختم ہو سکتی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اگر مزید ایندھن نہیں پہنچا تو وہ کل رات تک غزہ کی پٹی میں آپریشن ختم کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
ایک ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اگر غزہ کو اپنا کام بند کرنے پر مجبور کیا گیا تو غزہ کے لوگ پہلے سے کہیں زیادہ بدحال اور مایوس ہو سکتے ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کا دو ہفتوں سے زائد عرصے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ ہفتے کے آخر میں کچھ رسد اس علاقے میں پہنچ گئی تھی لیکن اس میں ایندھن نہیں تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس پر ایندھن کے ذخیرہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اس سے قبل حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دو یرغمالیوں میں سے ایک نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خوفناک دن تھے جو میں نے ان کی حراست میں گزارے۔
تل ابیب کے ایک ہسپتال سے اپنی بیٹی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے 85 سالہ یوشیود لیفشٹز نے بتایا کہ کس طرح حماس کے مسلح افراد نے انہیں موٹر سائیکلوں پر اغوا کیا تھا۔ اس کے شوہر کو ابھی تک حراست میں رکھا گیا ہے
اسرائیل نے رات بھر غزہ پر بھاری بمباری جاری رکھی، حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک تقریبا 5،800 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
حماس کے مسلح افراد کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جنہوں نے سرحد کے قریب آبادیوں پر چھاپے مارے اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News