سارہ علی خان والدہ کے ساتھ لندن کے سیر سپاٹوں میں مصروف ، تصاویر وائرل

سارہ علی خان والدہ کے ساتھ لندن کے سیر سپاٹوں میں مصروف ، تصاویر وائرل
بالی وڈ کے نامور اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ کے ہمراہ لندن کے سیر سپاٹوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
سارہ علی کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر میں انہیں اپنی والدہ کے ساتھ لندن میں خوشگوار وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالوونگ ہے اور وہ اکثر شاندار تصاویر، ٹرپ وی لاگز اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ میں فلموں کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ سے بات چیت کرتی ہوں اور ان سے مشورہ لیتی ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ والدین کے مشورے کے بعد میرا دل خود بخود فلم کے کردار سے جڑ جاتا ہے۔
حال ہی میں فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے میں اداکار وکی کوشل کے مد مقابل اداکاری کرنے والی سارہ علی خان کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/471761/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/10/471761/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

