Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری جموں وکشمیراورفلسطین کےعوام سےکیےگئےوعدےپورےکرے، شہبازشریف

Now Reading:

عالمی برادری جموں وکشمیراورفلسطین کےعوام سےکیےگئےوعدےپورےکرے، شہبازشریف
شہباز شریف

وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری جموں و کشمیراورفلسطین کےعوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے،  مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں بہتا لہو دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے جموں وکشمیرپرغاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپوریک جہتی کا اظہارکیا اوربھارتی قبضے کی شدید مذمت کی۔

اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کھلی جارحیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر فوج کشی کی، 76 سال سے بھارت عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ناجائز قبضے کو طول دینے کےلئے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کی سیاہ تاریخ دوہرائی، 76 سال میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی جبر واستبداد کا ہر ہتھکنڈا ناکام ہوا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادرعوام اور قیادت کو ان کی دلیرانہ اور عظیم قربانیوں پر مشتمل تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں اس غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔ جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا 76 سال میں حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور بحیثیت مجموعی عالمی برادری کی بڑی ناکامی ہے۔ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں بہتا لہو دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ قابض افواج کے جنگی جرائم، نسل کشی اور تمام مظالم بند کرائے جائیں، ظلم کرنے سے ناجائز قابضین کا قبضہ جائز ہوا ہے نہ ہوگا۔ عالمی اداروں اور دنیا کو انسانی حقوق، اقوام متحدہ کے منشور اورعالمی قانون پر یکساں اور بلاامتیاز عمل درآمد کرانا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مذید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کے بنیادی انسانی و قانونی حقوق اور استصواب رائے کا حق مل جانے تک اپنے مظلوم بھائیوں بہنوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی دعا کرتے ہیں۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر