Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی مسلمان رکن پارلیمنٹ ایئرپورٹ پر اسلاموفوبیا کا شکار بن گئے

Now Reading:

برطانوی مسلمان رکن پارلیمنٹ ایئرپورٹ پر اسلاموفوبیا کا شکار بن گئے

برطانوی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن کو ایئرپورٹ پر اسلاموفوبیا کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا نے برطانوی اخبار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو ایئر کینیڈا کی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ ان کا نام محمد تھا۔ انہیں کینیڈا جانے سے قبل اور برطانیہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

بیڈفورڈ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو ہاؤسنگ اینڈ کمیونٹیز کمیٹی کے ساتھیوں کے کینیڈا کے دورے پر گئے تھے انہیں ایئرپورٹ پر کافی دیر تک پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا تھا۔

MP stopped from boarding Air Canada flight as 'his name was Mohammad' |  Islamophobia | The Guardian

کمیٹی کے چیئرمین کلائیو بیٹس نے پارلیمنٹ میں ان واقعات کو اٹھایا اور کہا کہ محمد یاسین کو ‘نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا’ کا نشانہ بنایا گیا ہے اور میں کینیڈا کے امیگریشن حکام کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

Advertisement

کلائیو بیٹس نے مزید کہا کہ محمد یاسین سے ایئر کینیڈا کے عملے نے پوچھا تھا کہ وہ کہاں پیدا ہوا تھا اور کیا اس کے پاس چاقو یا دیگر جارحانہ ہتھیار تو نہیں ہے۔

کلائیو بیٹس نے کہا کہ وہ محمد یاسین کے ساتھ ہونے والی اس بدسلوکی پر برطانیہ میں کینیڈین ہائی کمشنر کو خط لکھیں گے۔

کلائیو بیٹس نے ہاؤس آف کامنز کو بتایا کہ جب کمیٹی نے ہیتھرو میں ان کی پروازوں کے لیے چیک ان کیا تو بیڈفورڈ کے رکن محمد یاسین کو چھوڑ کر دیگر ارکان کو جانے دیا گیا۔

کلائیو بیٹس کا مزید کہنا تھا کہ یہ پوچھ گچھ ایئر کینیڈا کے حکام نے کی باوجود اس کے کہ محمد یاسین کو کینیڈین حکومت نے ویزہ دیا تھا۔

محمد یاسین کو مانٹریال ہوائی اڈے پر کینیڈین امیگریشن نے مسلمان نام ہوہنے کی وجہ روکا اور واپسی پر ٹورنٹو ایئرپورٹ کے حکام نے بھی انہیں روک کر پوچھ گچھ کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے
پہلگام  واقعہ کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر بھارتیوں کا حملہ ناکام
پہلگام حملہ: سوشل میڈیا پر جعلی خبریں زیرِگردش، عالمی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات
بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، دفاعی ماہرین کا جنگ سے باز رہنے کا مشورہ
تلخ کلامی کے بعد امریکی اور یوکرینی صدور کی پہلی ملاقات
ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکا،8جاں بحق،750 سے زائد افراد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر