اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا نے محکمہ سیاحت کے 164 ملازمین سر پلس پول میں بھیج دئیے۔
ملازمین کے سرپلس پول میں بھیجنے کےلئے محکمے کی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا، محکمہ سیاحت کے ملازمین کے سرپلس پول میں بھیجنے کا فیصلہ 9اگست کو کابینہ اجلاس میں ہوا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق سرپلس پول میں بھیجے گئے ملازمین کا تعلق سیاحت اور ثقافت کے محکموں سے ہے، ملازمین کو سرپلس کرنے کےلئے 2001ءکی سرپلس پول پالیسی کا سہارا لیا گیا ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سرپلس ملازمین میں گریڈ 19 کے ڈائریکٹر سے لیکر درجہ چہارم تک کے ملازمین شامل ہیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News