Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، اسرائیل مخالف پوسٹ پر مسلمان خاتون بینک آفیسر برطرف

Now Reading:

بھارت، اسرائیل مخالف پوسٹ پر مسلمان خاتون بینک آفیسر برطرف

بھارت کی ایک بینک میں ملازم مسلمان خاتون آفیسر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسرائیل مخالف پوسٹ کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسلمان خاتون بینک آفیسر نوزیمہ حسین نے اسرائیلی بربریت کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مذمت کی تھی جس کی پاداش میں انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا.

رپورٹس کے مطابق بھارت کی معروف نجی بینک ملازمہ نوزیمہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب اس حیرانی نہیں ہوتی کہ ہٹلر یہودیوں کو کیوں ختم کرنا چاہتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ’اسٹاپ اینٹی سمیٹزم‘ نامی ایک یہودی نواز تنظیم نے بینک ملازمہ نوزیمہ حسین کی اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا۔

یہودی نواز تنظیم کی پوسٹ کے بعد اسرائیل نواز صارفین نے بینک ملازمہ نوزیمہ حسین پر سخت تنقید کی اور بینک انتظامیہ سے اس کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔

Advertisement

بینک انتظامیہ سوشل میڈیا کے سخت دباؤ کو برداشت نہ کر سکی اور انہوں نے نوزیمہ حسین کی پوسٹ پر مذمت کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

بینک نے فوری طور پر نوزیمہ حسین کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے اور کہا کہ ملازمہ کی پوسٹ نفرت آمیز ہے۔

نوزیمہ حسین کی برطرفی پر یہودی نواز تنظیم نے خوشی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بینک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے گزشتہ ایک سال میں اسرائیل کو ریکارڈ فوجی امداد فراہم کی
بھارتی فضائیہ کے ناقص انتظامات؛ ایئر شو کے دوران 5 شہری ہلاک اور سینکڑوں بیمار
اسرائیل کا بیروت پر ایک اور بڑا حملہ؛ متعدد عمارتیں تباہ
فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن ڈوب گئے
اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم رہنما ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ
حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر