گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان پر سلو اوور ریٹ کی پاداش میں میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے بنگلورو میں ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم مقررہ وقت پر 50 اوورز مکمل نہ کر سکی۔
پاکستانی ٹیم مقررہ وقت پر 50 اوورز سے 2 اوورز پیچھے تھی، جس کی وجہ سے ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 2.22 کے تحت اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے 50 اوورز مکمل نہ کر سکی تو اس پر باقی رہ جانے والے ہر اوور پر میچ فیس کا 5 فی صد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے 10 فی صد جرمانے کو قبول کیا، قومی ٹیم کو اس ایونٹ میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ کے پہاڑ جیسے 402 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے بلے باز فخر زمان نے 81 گیندوں پر شاندار 126 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے اس میچ میں ڈک ورتھ لوئس کے تحت 21 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
