اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیک ہیسن کو پی ایس ایل سیزن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیک ہیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں اور حال ہی میں آئی پی ایل فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تھے۔ وہ اظہر محمود کی جگہ لیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے معروف کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مائیک اپنے نقطہ نظر پر بہت اسٹریٹجک اور تجزیاتی ہیں، انہوں نے کھیلنے کے نئے اور جدید طریقے تخلیق کرنے کی مہارت ثابت کی ہے۔
فرنچائز کی جانب سے جاری بیان میں ہیسن نے کہا کہ وہ پہلی بار پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور مجھے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔
مائیک ہیسن 2012 سے 2018 تک نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ رہے اور ان کے دور میں نیوزی لینڈ نے ایک ٹیم کے طور پر مضبوط تاثر قائم کیا، جس میں 2015 میں پہلی بار ورلڈ کپ فائنل تک رسائی بھی شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News