بغیرگاؤن پہنےپیش ہونے پرچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا وکیل سے اظہارِ برہمی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق سماعت کے دوران بغیرگاؤن پہنے پیش ہونے والے وکیل پر ہرہم ہو گئے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے کہا کہ ہائیکورٹ نے وکلا کے گاؤن پہننے کا آفس آرڈر جاری کر رکھا ہے، آپ یونیفارم میں کیوں نہیں، کیا آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں؟ آپ کا گاؤن کہاں ہے کیا آپ نے ہائیکورٹ کا آفس آرڈر نہیں پڑھا؟
بغیر گاؤن پہنے پیش ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ وکیل پر برہم
تمام وکلاء گاؤن پہن کر ہائیکورٹ پیش ہوں، چیف جسٹس کی ہدایت
براہ راست دیکھیں:https://t.co/zszohYkvNF#BOLNews #HighCourt pic.twitter.com/74Obrc2FFi— BOL Network (@BOLNETWORK) November 16, 2023
وکیل نے جواب دیا کہ میں معذرت خواہ ہوں ایمرجنسی ہو گئی تھی نہیں پہن سکا جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایمرجنسی ہوگئی ہے؟ کیا ایمبولینس منگوائیں؟ یہ کیا طریقہ ہے؟ کل کو میں ٹی شرٹ اور جینز پہن کر عدالت میں بیٹھ جاؤں تو کیسا لگے گا؟ کل بھی بتایا تھا گاؤن لازمی پہننے کا ایک نوٹیفکیشن ہو چکا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے وکلاکو ہدایت کی کہ تمام وکلا گاؤن پہن کر ہائیکورٹ میں پیش ہوں، گزشتہ روز بھی چیف جسٹس ہائیکورٹ نے وکلا کو گاؤن پہن کرعدالت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
