Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

Now Reading:

حوثی باغیوں کا بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

یمن کے حوثی باغیوں کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی ملیشیا بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی ملیشیا اسرائیل پر مزید حملے کرے گی اور وہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

ایران سے وابستہ گروپ نے رواں ماہ اسرائیل کے خلاف متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جس سے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان جنگ کے وسیع تر مشرق وسطیٰ میں پھیلنے کے خطرے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے ایک نشریاتی تقریر میں کہا، ہماری آنکھیں بحیرہ احمر، خاص طور پر باب المندب اور یمن کے علاقائی پانیوں کے قریب کسی بھی اسرائیلی جہاز کی مسلسل نگرانی اور تلاش کے لیے کھلی ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کے اسرائیل میں حملے میں 1200 افراد کی ہلاکت کے بعد سے واشنگٹن ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کی سرگرمیوں کے لیے ہائی الرٹ ہے۔

Advertisement

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کی بمباری سے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی جنگ تعطل کا شکار ہے کیونکہ لڑائی بڑی حد تک رک گئی ہے لیکن دونوں فریق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی تجدید کرنے میں ناکام رہے ہیں جو اکتوبر میں ختم ہوگئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر