بھارت میں ایک نوجوان نے اپنے دوست کو صرف 350 کی بریانی کے لیے قتل کر دیا اور پھر اس کی لاش پر رقص کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 18 سالہ نوجوان نشے کی حالت میں اپنے دوست کو سفاکانہ انداز میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر اس کی لاش پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پولیس نے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
BIG BREAKING: Mohammad Zubair (name changed), a 16-yr-old teenager brutally murdered a 17-yr-old boy, stabbing him more than 60 times, merely for 350 rupees worth of biryani
AdvertisementAfter perpetrating this heartless act, the culprit not only celebrated but also danced
The culprit first… pic.twitter.com/PpE3v71ZRu
— Ashwini Shrivastava (@AshwiniSahaya) November 23, 2023
نئی دہلی پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل نشے میں تھا اور اس نے مقتول سے بریانی کھانے کے لیے 350 روپے طلب کئے تھے۔ مقتول نے پیسے دینے سے انکار کیا تو قاتل نے اس سے پیسے چھیننے کی کوشش کی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قاتل نے مزاحمت پر طیش میں آ کر نوجوان کا پہلے گلا گھونٹ دیا اور پھر اس پر چاقو کے پے در پے وار کئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاتل نے چاقو کے چند وار کرنے کے بعد اس کی لاش کے قریب رقص کیا اور فاتحانہ انداز میں گلی کے دونوں طرف دیکھا۔
قاتل نے رقص کے بعد مقتول کی لاش کو گھسیٹ کر اپنے قریب کیا اور پھر اس کے جسم میں چاقو کے وار کرتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر چاقو کے 60 نشانات موجود ہیں، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قاتل 2022 میں قتل اور ڈکیتی کی ایک واردات میں مطلوب تھا، جبکہ قاتل نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ وہ سفاکانہ وارادات کے وقت نشے میں تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News