Advertisement

ورلڈ کپ 2023، پاکستان کرکٹ ٹیم کی واپسی کا شیڈول جاری

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم آج ایونٹ میں اپنے آخری میچ میں شکست کے بعد وطن واپسی کی تیاری کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی کی کوشش کو انگلینڈ نے ناکام بنا دیا ہے جس کے بعد کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز اب وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے پاکستان واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیم کولکتہ سے دو مختلف فلائٹس سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔

رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کی واپسی 13 نومبر کو ہو گی جو دو مختلف پرواز کے ذریعے سیالکوٹ، لاہور اور اسلام آباد پہنچیں گے۔

ٹیم کی واپسی میں فاسٹ بولر حسن علی شامل نہیں ہیں وہ 22 نومبر تک بھارت میں مقیم رہیں گے جس کے بعد وہ پاکستان آئیں گے۔

Advertisement

پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پاکستان آئیں گے، لیکن وہ اس سے قبل 3 دن تک دبئی میں قیام کریں گے اور 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 9 لیگ میچز میں سے 4 میں کامیابی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/745235/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/11/745235/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version