Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارت کے 397 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.5 اوورز میں 327  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا اسٹینڈ دینے میں ناکام رہے، 30 کے مجموعی اسکور پر ڈیون کونوے اور 39 کے مجموعی اسکور پر رچن رویندرا آؤٹ ہو گئے، دونوں نے 13،13 رنز بنائے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ٹیم کو سنبھالا اور نہایت ذمہ دارانہ انداز میں ٹیم کے اسکور آگے بڑھایا، دونوں بیٹرز نے مطلوبہ فی اوور رن ریٹ کو بھی بڑی حد تک برقرار رکھنے کی کوشش کی۔

Advertisement

کین ولیمن اور ڈیرل مچل کی شراکت میں 181 رنز بنے، اور یوں محسوس ہو رہا تھا کہ نیوزی لینڈ اس میچ میں کامیاب ہو جائے گا۔

مگر محمد شامی نے ایک اوور میں 2 وکٹیں حاصل کر کے فتح کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔

Mohammed Shami knocked over New Zealand's top order, India vs New Zealand, ICC Men's World Cup 2023, 1st semi-final, Mumbai, November 15, 2023

کین ولیمسن 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل نے شاندار 134 رنز کی اننگ کھیلی۔

ٹام لیتھم بغیر کسی اسکور کے پویلین واپس لوٹ گئے، گلین فلپس نے 41 رنز کی مزاحمتی اننگ کھیلی۔

بھارت کی جانب سے اس ایونٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے محمد شامی نے ایک بار پھر اپنی بولنگ سے دھاک بٹھا دی۔

Advertisement

محمد شامی نے 7 کیوی بیٹسمینوں کا شکار کیا جبکہ جسپریت بمرا، محمد سراج اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 397  رنز بنائے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ شمبن گل کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے روہت شرما نے 29 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر یہ اشارہ دے دیا تھا کہ وہ آج کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں۔

روہت شرما کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 ہی چوکے شامل تھے۔ شبمن گل نے بھی 65 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد انہیں کریمپس پڑگئے تھےاور وہ ریٹائرڈ ہوگئے تاہم اگلے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔

ویرات کوہلی نے شریئس ایئر کے ساتھ ملکر 163 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔  ویرات کوہلی 113 گیندوں پر 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ شریئس نے 67 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جس میں 8چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کی 50ویں سنچری بناکر لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کو ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

Advertisement

Virat Kohli scored his 50th ODI hundred off 106 balls

سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈےانٹرنیشنل میں 49 سنچریاں بنائیں تھیں تاہم ویرات کوہلی نے 279 ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ سنگ میل عبور کیا جب کہ اس فہرست میں بھارتی کپتان روہت شرما 31 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے کسی بھی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سچن ٹنڈولکر کا 673 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے سیمی فائنل تک 10 اننگز میں 118 رنز کی اوسط سے 709 رنز بنالیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادیں
جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام
ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیوز پر ہونگے
جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بن گیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں، مگر کیوں؟ جانیے
اسٹیو اسمتھ کا انوکھا ریکارڈ، ڈان بریڈمین اور گیری سوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر